

Loading content...
سارے مومن مل کر دعا کریں کہ ان تمام غلاموں کی قربانیوں کا مقصد اعلیٰ جلدی پورا ہو، انہیں ان قربانیوں کا وہ صلہ ملے جو وہ چاہتے تھے یعنی وہ تو زندگی صرف اس لئے قربان کر رہے تھے کہ حکومت آل محمد علیہ الصلوات والسلام کا قیام ہو جائے اور ملکۂ عالمین سین صلوات اللہ علیھا کی بیٹیوں کو کبھی کوئی دکھ نہ دیکھنا پڑے ان کا پاک گھر ہمیشہ ہمیشہ آباد رہے اور ہمیں بھی اس پاک گھر کی آبادی اور انتقام کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے اوراگر ہم اور کچھ نہ بھی کر سکیں تو کم سے کم دل سے دعا تو کرنی چاہیے کہ صدیوں سے اُجڑا ہوا یہ پاک گھر اپنے مکینوں کو دوبارہ نصیب ہو، اور اپنے آقا پر جان فدا کرنے والا ہر ناصر اپنی آنکھوں سے انہیں اپنے گھر اطہر میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آباد و شاد دیکھے، سب مل کر اس دعا پر آمین کہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار