

Loading content...
جنا ب میمونہ خاتون سلام اللہ علیھا نے پھر اپنے شہنشاہ علیہ الصلوات والسلام سے مخاطب ہو کر عرض کیا آقا ہر غلام کا فرض ہوتا ہے کہ اگر ضرورت پڑ جائے تو پھر وہ مالک کی نصرت میں اپنی جان بھی فدا کردے ، میرے فرزند نے تو اپنا فرض نبھایا ہے اور یہ بھی آپ ہی کا احسانِ عظیم ہے کہ آپ نے اس کی قربانی منظور فرما لی ہے، حالانکہ میں تو آپ کی پاک والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھاکی ایک ادنیٰ سی کنیز ہوں اور عبداللہ جیسے ہزار بیٹے آپ کی نعلین پر قربان کر کے بھی ان کے احسانات نہیں اتار سکتی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار