

Loading content...
یہ جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ہم عمر تھے اور ان کی والدہ جناب میمونہ خاتون سلام اللہ علیھا اُس وقت بہت ضعیف تھیں،خیام اطہر میں ان کے لعل کی صفِ ماتم بچھائی گئی، مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن نے انہیں صف ماتم پر بٹھایا اور پھر باری باری تمام پاک شہزادیوں صلوات اللہ علیھن نے ان سے تعزیت کی، مگر اس وقت اس ضعیف ماںسلام اللہ علیھا نے عرض کیا کہ میں تو آج بہت خوش ہوں اور اپنے آپ کو انتہائی خوش نصیب سمجھ رہی ہوں کہ میرے بیٹے نے میرے دودھ کی لاج رکھ لی ہے وہ تو اپنے آقا کی نصرت کرتے ہوئے دین کی راہ میں قربان ہوا ہے، اس سے بڑی سعادت میرے لئے یا میرے بیٹے کیلئے اور کیا ہو سکتی ہے؟ اور آپ کے پاک گھر کا احسان ہے کہ آپ نے اسے قبول فرمایا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار