

Loading content...
اِنہوں نے فرمایا کہ اگرتم یہ کام کرانا چاہتے ہو تو پھر ہمیں اہل کوفہ کے ہجوم عام کے سامنے لے چلو وہاں ہم کوئی بات کریں گے، اس ملعون نے مسجد میں سب کو جمع ہونے کی منادی کروائی اور اس کے بعد انہیں منبر پر کھڑا کردیا گیا، اس وقت انہوں نے ایک جامع خطبہ دیا اور پھر فرمایا کہ ابن زیاد ملعون نے ہمیں پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے خلاف زبان کھولنے کا حکم دیا ہے مگر میں تم سب کو گواہ بنا کر اِس ملعون ازل پر لعنت کرتا ہوں، اس کے باپ اور اس کی جھنڈے والی ماں پر بھی لعنت کرتا ہوں اور آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ شہنشاہ ِکربلا علیہ الصلوات والسلام بطن الرمہ پر پہنچ چکے ہیں، آپ سب اپنے امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کے لئے تیار ہو جاؤ ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار