

Loading content...
یہ خط لے کر جناب عبداللہ بن یقطرسلام اللہ علیہ کوفہ کی طرف مصروف سفر ہو گئے اور جس وقت مغیثہ سے روانہ ہوئے تو آگے قادسیہ کی طرف حصین بن نمیر ملعون نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی، میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ پورا صحرا فوجی دستوں کی آماجگاہ بنا ہوا تھا، یہاں پہنچ کر جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام کو اس وقت پتہ چلا جس وقت ایک فوجی دستے نے انہیں آ کرروک لیا، انہوں نے موقع ملتے ہی جیب سے خط نکال کر پھاڑ دیا تاکہ دشمن کسی راز سے مطلع نہ ہو سکے، ملاعین نے انہیں گرفتار کر لیا اور حصین بن نمیر کے پاس لے گئے، اس ملعون نے تفتیش کی مگر انہوں نے کوئی بات نہ بتائی، پھر اس ملعون نے انہیں اسیر کر کے ابن زیاد ملعون کے پاس کوفہ بھیج دیا اور تمام حالات بھی لکھ کر بھیج دیئے، ابن زیاد ملعون نے انہیں دربار میں منگوایا اور ان سے پوچھا کہ تم کون ہو ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار