

Loading content...
کچھ مؤرخین نے یہ لکھا ہے کہ یہ خبر منزل خزیمیہ پر پہنچ گئی تھی، حالانکہ یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام کو بطن الرمہ سے 23 ذوالحجہ بروزمنگل روانہ کیا گیا تھا اور کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام 27ذوالحجہ کو خزیمیہ پہنچے تھے جبکہ بطن الرمہ سے کوفہ ایک ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع ہے یہاں سے قاصد کا جانا پھر وہاں گرفتار ہونا اور پھر اگلے دن شہید ہونا اور پھر وہاں سے کسی آدمی کا ایک ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے منزلِ خزیمیہ پر آکر بتانا نا ممکن ہے کیونکہ درمیان میں دن صرف چار ہیں یعنی صرف چار دن کے اندر کوفہ جاکر واپس آنا گویا دو ہزار کلومیٹر کا سفر کرنا تھا اور یہ صرف چار دن میں ناممکن ہے ،جبکہ جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام جس وقت گرفتار ہوئے تو ان کی ایک دن تو تفتیش ہوتی رہی کہ خط کس کس کے نام تھے؟ اور ان میں کیا لکھا ہوا تھا؟ اگلے دن انہیں اہل کوفہ کے سامنے پیش کیا گیا اورپھر انہیں شہید کر دیا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار