

Loading content...
بطن عقبہ سے 48 کلومیٹر آگے پہاڑی سلسلے کے اختتام پر واقصہ کا قصبہ تھا، یہاں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا کاروان تسلیم ورضا 30 ذوالحجہ بمطابق 29ستمبربروز منگل سہ پہر کو پہنچا، یہاں جس وقت خیام آراستہ ہو گئے تو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب نافع بن ہلال بن جمل بن سعد العشیرہ بن مزحج الجملی بجلیعلیہ السلام ، جناب عمرو ابن خالد اسدیعلیہ السلام ، جناب مسلم بن عوسجہعلیہ السلام ، جناب ابو عامر صیداوی سلا م اللہ علیہ اور جناب عابس بن شبیب شاکر یعلیہ السلام کو اپنے خیمۂِ اطہرمیں یاد فرمایا ،ان کے ساتھ ساتھ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے افراد اور اصحابِ خاص بھی جمع ہوگئے، یہاں کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان لوگوںسے کوفہ کے تفصیلی حالات سنے، جناب مسلم بن عوسجہعلیہ السلام اور جناب نافع بن ہلالعلیہ السلام نے ابن زیاد ملعون کی تمام کاروائیوں کے بارے میں آگاہ فرمایا اور انہوں نے ہی جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام اور جناب قیس بن مسہر صیداویعلیہ السلام کی شہادت کی خبر بھی دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار