

Loading content...
بطن عقبہ کے واقعات کے ضمن میں امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کا ایک خواب بھی نقل ہوا ہے، خواب کے بارے میں میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ خواب کا تعلق نیند کے ساتھ ہوتا ہے اور شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے اِس مقام پر آرام نہیں فرمایا، ممکن ہے کہ اِس مقام سے روانگی کے وقت انہوں نے اپنے رہوار کی بجائے ناقہ پر سفر کرنا مناسب سمجھاہو، جیسا کہ اُس زمانے میںگھوڑے کی بجائے محمل کے سفر کو آرام دہ سمجھا جاتا تھا کیونکہ اِس پر سائے کا انتظام بھی ہوتا تھا اور اگر کوئی نیند کرنا چاہتا تو اس کا موقع بھی محمل میں مل جاتا تھا، یہ بھی ممکن ہے کہ یہ خواب نہ ہو بلکہ کوئی مکاشفہ ہو جسے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے تعبیری الفاظ میں بیان فرمایا ہو، بہر حال اس کی حقیقت جو بھی ہو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار