

Loading content...
اے فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کس طرف تشریف لئے جارہے ہیں فرمایا ہم کوفہ جارہے ہیں، اس نے رو کر عرض کیا کہ میں آپ کواللہ کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں کہ آپ کوفہ نہ جائیں، مجھے ایسے نظر آرہا ہے کہ جیسے آپ تلواروں اور نیزوں کی چمکتی ہوئی دھاروں کی طرف مصروفِ سفر ہیں قدم پکڑ کر عرض کرتے ہیں آقا میں آپ کے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا غلام ہوں، میں آپ کو کوفہ نہیں جانے دوں گا، آپ کے ساتھ ازل کے پردہ دار ہیں اور کوفیوں کے مزاج سے آپ مجھ سے بھی زیادہ آشنا ہیں، اُن لوگوں میں وفا نہیں ہے اور نہ ہی اُن میں غیرت ہے، یہ پاک پردہ دارانِ توحید کے چل کرآنے کی بھی کوئی قدر نہیں کریں گے، یہ سقیفے کے پروُردہ لوگ ہیں اوراِنہوں نے ملکۂ فدک سین صلواة اللہ علیہا کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا تھا اب اُن کی پاک دختران صلواة اللہ علیہن کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھیں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیھا کی طرح اب ان کی پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہین کی کوئی بے ادبی کرے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار