

Loading content...
بطن عقبہ کا جو علاقہ تھا اس کے چاروں طرف بنی عکرمہ بن بکر بن وائل آباد تھے، جس وقت ان قبیلے والوں کو اطلاع ملی کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام اس مقام پر پہنچنے والے ہیں تو یہ تمام لوگ ان کے استقبال کیلئے آگئے، اُس وقت اِن کے سردار عمرو ابن ابوذرا تھے جو عمرو بن لوذان کے نام سے مشہور تھے، یہ کافی عمر رسیدہ بزرگ تھے اور جناب امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے صحابی بھی تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے بھی شہنشاہ ِمظلومیت علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کیلئے ساتھ لے چلو،کچھ لوگوں نے انہیںبھی سہارا دے کر ساتھ لے لیا اور اُس راستے پرآگئے جس پرسے کاروان تسلیم و رضا کے آنے کی اطلاع ملی تھی ، یہ انتظار کرتے رہے، جس وقت مقدمة الجیش وہاں پہنچا تو وہ آکر ان لوگوں کے پاس رک گیا اورانہیں بتایا کہ پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے محمل بھی ساتھ آرہے ہیں اس لئے آپ سب نے ان محملوں سے دور رہنا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار