

Loading content...
زبالہ سے 48کلومیٹر کے فاصلے پر القاع کا قصبہ تھا اور اس سے آگے پہاڑی سلسلہ شروع ہو جاتا تھا جو کہ واقصہ تک چلا جاتا تھا اور اسی پہاڑی سلسلے میں 38 کلومیٹر کے فاصلے پر بطن عقبہ کا مقام آتا تھا یعنی یہ عقبہ کی گھاٹی کے درمیان میںایک ایسا مقام تھا جہاں پانی میسر تھا اوریہاں آکر قافلے کچھ دیر کیلئے رکتے تھے اورکچھ قافلے یہاں آکر قیام بھی کرتے تھے، بطن عقبہ سے 48کلومیٹر کے فاصلے پر واقصہ کا مقام تھا یہاں 30ذوالحجہ بمطابق 29ستمبر بروز منگل قبل از زوال آفتاب قافلہ پاک پہنچا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار