

Loading content...
یعنی یہ 220کلومیٹر کا پورا علاقہ فوج سے بھرا ہوا تھاکیونکہ واقصہ سے مغیثہ تک 93کلومیٹر کا فاصلہ ہے ، مغیثہ سے قادسیہ 56کلومیٹر اور قادسیہ سے کوفہ 71کلومیٹر سے بھی کچھ زیادہ بنتاتھا، اُس زمانے میں دوراستے تھے ایک قادسیہ سے ہوتا ہوا دریا کے ساتھ ساتھ کوفہ کو جاتا تھا، دوسرا مغیثہ سے کوفہ جانے والی برید اعظم سے جا ملتا تھا جو حیرہ یعنی نجف اشرف سے ہوتا ہوا کوفہ جاتا تھا، اس کی تفصیل اپنے مقام پر آئے گی، کیونکہ یہ ملاقات دورانِ سفر ہوئی تھی اس لئے ان لوگوں کے ساتھ یہاں کوئی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی بلکہ گفتگو اگلی منزل پر پہنچ کر ہوئی، یہاں سے قافلہئِ فردوس آگے روانہ ہو گیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار