

Loading content...
30 ذوالحجہ 60 ہجری بمطابق 29ستمبر 680عیسوی بروزمنگل رات کے وقت کا روانِ راہِ رضا منزل زبالہ سے واقصہ کی طرف عازم سفر ہوا، جن لوگوں نے کتب مسالک یعنی سیاحت نامے تحریر کئے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ القاع سے لے کر واقصہ تک ایک پہاڑی سلسلہ تھا ،آج ہم ورلڈ اٹلس میں دیکھتے ہیں تو ہمیں ان پہاڑیوں کی نشاندہی نہیں ہوتی بلکہ ہمیں ایک صحرا دِکھایا جاتا ہے مگر قدیم کتب میں لکھا ہوا ہے کہ یہاں پہاڑ تھے اور واقصہ کو واقصة الحزن بھی اسی لئے کہا جاتا تھا کیونکہ کوفہ سے آنے والوں کیلئے یہاں سے ایک مشکل پہاڑی سفر شروع ہو جاتا تھا اور اس سلسلے کو عبور کرنے کے بعد القاع کی منزل میدانی علاقہ میں آتی تھی، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے سفر کو دیکھا جائے تو انہیں القاع سے آگے واقصہ کی طرف پہاڑی سفر در پیش تھا، القاع میں پانی کا صرف ایک کنواں تھا جسے بئر الغدق کہا جاتا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار