

Loading content...
29 ذوالحجہ بمطابق 28ستمبر بروزسوموار کاروانِ تسلیم و رضا دن کے وقت زبالہ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا، زبالہ سے 48کلومیٹر کے فاصلے پر القاع (ایگا) کی منزل تھی، وہاں سے 38کلومیٹر کے فاصلے پر بطن عقبہ کی منزل تھی اور وہاں سے مزید شمال کی طرف 48کلومیٹر کے فاصلے پرواقصہ کی منزل تھی، جو مدینہ سے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی دسویں منزل بنتی ہے، منزل زبالہ سے منزل واقصہ 134کلومیٹر کے فاصلے پر تھی، یہاں بنی اسد اور بنی طے کی مخلوط آبادی قیام پذیر تھی یعنی اسدی اور طائی قبیلہ کے لوگ یہاںآباد تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار