

Loading content...
دنیا کی ساری ماؤںکی یہ فطرت ہے کہ اگر بیٹے آنکھوں کے سامنے فوت ہوجائیں تو چار دن رو کر صبرکر لیتی ہیں مگر جس ماں کے لعل گم ہو جائیں ان کا دکھ روز تازہ ہوتا رہتا ہے ، جس وقت سرتاج کا سامان دیکھا تو پاک بی بی صلوات اللہ علیھا روتے روتے کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام سے مخاطب ہو ئیں کہ میرا ویرقاصد سے یہ تو پوچھیں کہ میرے دو معصوم بھی اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ تھے کیا اسے اس جوڑی پاک کی بھی کوئی خبر ہے کیا وہ زندہ ہیں یا اپنے باب پاک کے ساتھ ہی شہید ہو گئے ہیں یا کسی قید خانے میں ہیں ؟ وہ تو اکیلے کبھی گھر سے باہر بھی نہیں گئے تھے، وہ تو پردیس تھا، بیگانہ ملک تھا، انہیں تو کسی سے راستہ پوچھنا بھی نہیں آتا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار