

Loading content...
پھر پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے گٹھڑی کے اندر سے پاک سرتاج کی سیاہ دستار اٹھائی جو کئی مقامات سے زخمی تھی، دستور ہوتا ہے قرابت دار چاہے جس قدر صبر کریں مگر جب کسی مقتول کا خون آلود لباس سامنے آجائے تو پھر صبر نہیں ہوتا، آج جس وقت خون آلود لباس اور دستار سامنے آئی تو تمام مستورات توحید صلواة اللہ علیہن میں کہرام بپا ہوگیا، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام کی پاک بہن نے بین کیا کہ یہی لباس تو تھا جوجاتے ہوئے میں نے اپنے سرتاج کو قرآن پڑھ پڑھ کر پہنا یا تھا خدا جانے پھر یہ راس کیوں نہیں آیا خدا جانے اسے خون میں کیوں رنگین کیا گیا ہے شاید قدرت نے میری قسمت میںبیوگی کا یہ دکھ لکھ دیا ہو گا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار