

Loading content...
پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کا یہ دستور تھا کہ جس وقت بھی حالات کا جائزہ لینا ہوتا تھا تو سب سے پہلے جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کے چہرۂ اطہر پر نگاہ فرماتیں ، ان کے رُخ انور کے تاثرات سے ہی انہیں معلوم ہو جاتا کہ کوئی نئی مصیبت آگئی ہے، اورآج بھی پاک مستورات نے دیکھا کہ جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے ایک گٹھڑی اپنے سینہ سے لگا رکھی ہے ،ان کی آنکھیں سرخ ہیں اور چہرے پر ضبط و جلال کی سرخی چھائی ہوئی ہے کیونکہ سگی پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا کی بیوگی کا دکھ آج پھر تازہ ہو گیا تھا ، پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن میں سے جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کے حرم اطہرنے جس وقت اپنے بیٹوں کی کیفیت دیکھی تو ان کے رونے کے انداز سے سمجھ گئیں کہ آج جو بھی قیامت آئی ہے وہ آئی ہمارے ہی گھر پر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار