

Loading content...
پاک شہزادی صلوات اللہ علیھا نے پھر سوال کیا بھائی آپ سب کیوں رو رہے ہیں؟ بابا جان نہیں آئے تو آجائیں گے آپ نہ روئیں معصوم شہزادی صلوات اللہ علیھاکی ہر بات ضبط وصبر کی دیواریں گرا دینے والی تھی، ان بھائیوں نے معصوم بہن کو کچھ بھی نہیں بتایا کیونکہ کسی میں کچھ بتانے کی جرأت ہی نہیں ہو رہی تھی، یہ سب روتے ہوئے اُس مقام کی طرف چل دیئے جس جگہ پاک پردہ دار جمع تھے، تمام مستوارات صلواة اللہ علیہن نے پاک بیٹوں بھائیوں کو آتے ہوئے دیکھا، ان کی کیفیت دیکھی، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی حالت دیکھی تو فوراً اتعظیم کو کھڑی ہوگئیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار