

Loading content...
انہوں نے اندر آ کر دیکھا کہ حرم سرا میں قالین بچھے ہوئے ہیں اور ان کے اوپر تمام مستورات تشریف فرما ہیں، ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے تعزیت کیلئے صفِ ماتم بچھی ہوئی ہو، ان کے درمیان میں شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی سگی ہمشیر پاک صلواة اللہ علیہا تشریف فرما تھیں، اِدھر قنات کے دروازے کی طرف کمسن شہزادی صلوات اللہ علیھا دوڑیں، اُدھر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوئے، معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا نے دیکھا کہ چھ بھائی سر جھکا کر روتے ہوئے آ رہے ہیں،جس وقت بھائیوں کی نگاہ چھوٹی ہمشیر پر پڑی تو ضبط کے تمام بندھن ٹوٹ گئے، جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے آگے بڑھ کر پاک ہمشیر کو گود میں اٹھا یا تو فوراًپاک شہزادی نے سوال کیا کہ بھائی مجھے بابا پاک صلوات اللہ علیہ کی خوشبو آرہی ہے کیا ہمارے پاک باباؐ آگئے ہیں؟ یہ سوال تو نہیں تھا ایک قیامت تھی، سب بھائیوں کی دھاڑیںنکل گئیں ،انہوںنے بہن کو گلے لگایا پیار کیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار