

Loading content...
لوگوں سے خطاب فرما کر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام خیام کی طرف روانہ ہوئے، پاک خاندان کے تمام افراد ان کے ساتھ تھے، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے ایاس سے وہ گٹھڑی لی جس میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے خون آلودہ کپڑے تھے ،جس وقت یہ تمام افراد خیام میں داخل ہوئے تو اُس سے چند لمحے پہلے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی چھوٹی شہزادی صلواة اللہ علیہا اپنی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کے قریب آئیں اور عرض کیا اماں جان آج ہمیں اپنے بابا پاکؐ کی خوشبو آرہی ہے، باہر سے پتہ کریں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے میرے باباؐ کوفہ سے آگئے ہیں کیونکہ مجھے اُن کی خوشبو آرہی ہے،اس لئے ہم دروازے پر جاکر بیٹھتے ہیںجس وقت بابا پاک صلوات اللہ علیہ اندر تشریف لائیں گے تو ہم ان کا استقبال کریں گے، انہیں گلے سے لگا ئیں گے، انہیں جی بھر کے پیار کریں گے، یہ کہتے ہوئے معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا قنات کے دروازہ کی طرف روانہ ہوئیں، عین اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام تمام پاک خاندان کے ہمراہ حرم سرا میں داخل ہوئے ، ان کے ساتھ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے فرزند اور بھائی بھی تھے مگر کیفیت یہ تھی کہ تمام جوانوں کی آنکھوں پر رومال تھے، ضبط کرنے کی بہت کوشش کر رہے تھے مگر آنسو تھے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار