

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام یہ خطبہ انشاء فرمانے کے بعد حرم سرا کے خیام میں تشریف لے گئے، ان کے خیام میں جانے کے بعد لوگوں کی حالت یہ تھی کہ انہوں نے اپنے اپنے خیمے اکھاڑکر اونٹوں پر باندھنے شروع کر دئے اور جس کا رخ جس طرف تھا وہ صحرا میں نکل کھڑا ہوا ، یہاں اکثر لوگ منتشر ہوگئے، یہاں 8ہزار یا 30 ہزار میں سے صرف 3ہزار افراد بچ گئے، باقی تمام اس منزل پرامامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو چھوڑ کر چلے گئے، حقیقی تعداد مالک ذات ہی بہتر جانتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار