

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام وہ خط پڑھتے رہے اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے تمام فرزند روتے رہے، پھر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ان کے لختِ جگر جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام سے فرمایا کہ اب آپ سب یہیں بیٹھے رہیں پہلے ہم اپنے اصحاب کے ساتھ ایک بات کریں گے پھر ہم سب مل کے حرم سرا میں جائیں گے اور یہ گٹھڑی وہاں جاکر آپ کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کو پیش کریں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار