

Loading content...
کاروانِ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام بعد از دوپہر منزل زبالہ پر پہنچا تو یہاں فوراً خیام لگائے گئے، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے پہلے اس سے نہ سامان وصول کیا اور نہ ہی اس کے بارے میں کسی کو آگاہ فرمایا، جس وقت تمام لوگ کھانا کھا کر فارغ ہوئے اور نماز ظہرین ادا فرمائی گئی تو پھر اس کے بعد شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے تمام اولاد عقیل علیہ الصلوات والسلام کو اپنے خیمۂ اطہر میں جمع ہونے کا حکم دیا ،اس وقت ایاس بن عثل طائی کو یاد فرمایا گیا، پہلے اس سے کوفہ کے حالات دریافت کئے تو اس نے عرض کیا کہ تمام کوفی آپ کو چھوڑ چکے ہیں ، بلکہ وہ آپ کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، اس لئے آپ کا کوفہ جانا مناسب نہیں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار