

Loading content...
منزل ثوق جو ثوق بن کنانہ بن عتیق بن تغلب بن عبداللہ عائذی کے نام سے مشہور تھی، اسے کچھ لوگ شقوق بھی کہتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ جو قصبے عراق اور عرب کی سرحد پر تھے ان سب کو شقوق کہا جاتا تھا کیونکہ یہ دو ملکوں کو ایک دوسرے سے شق (جدا) کرتے تھے، یہ مقامِ ثوق غاضریہ کے اسدی لوگوں کی ملکیت تھااور زبالہ اور القاع کے درمیان واقع تھا، یہ ایک بڑا قصبہ یا چھوٹا سا شہر تھا، یہاں ایک قدیم قلعہ بھی تھا اس میں ایک جامع مسجد بھی تھی جو اس بات کی علامت سمجھی جاتی تھی کہ اس کے گرد ونواح میں کئی قصبے بھی موجود تھے، جن کے لوگ نماز جمعہ یہاں آکر ادا کرتے تھے یہ معلوم نہیں کہ اس کے گرد ونواح میں اس وقت کتنے قصبے تھے؟ اور ان کے نام کیا کیا تھے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اس وقت اس علاقے کا قلعہ دار کون تھا کیونکہ اس زمانے میں جہاں بھی کوئی قلعہ ہوتا تھاوہاں حکومت وقت کوئی نہ کوئی فوجی دستہ بھی رکھتی تھی اور اس فوجی دستے کے سردار یا انچارج کو قلعہ دار کہا جاتا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار