

Loading content...
28 ذوالحجہ اتوار کی رات شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا کاروان شہادت منزل خزیمیہ سے روانہ ہوا،اس کے بعد 66کلومیٹر کے فاصلے پر ثعلبیہ کی منزل تھی، جہاں سے 58 کلومیٹر کے فاصلے پر منزل قیرالعبادی تھی جسے ابطان بھی کہا جاتا تھا، منزل قیرالعبادی پر اس کاروانِ شہادت کا قیام ہوا، قیرالعبادی سے آگے 58 کلومیٹر کے فاصلہ پر منزل ثوق ہے، یہاں قیام نہیں ہوا، بلکہ اس سے 20 کلومیٹر آگے منزل زبالہ ہے جہاں 29 ذوالحجہ بمطابق 28 ستمبر سوموار کے دن قافلہ پاک نے قیام جا فرمایا کیونکہ منزل زبالہ اور منزل ثوق قریب قریب ہیں، اس لئے کئی لوگوں نے منزل زبالہ کے واقعات کو منزل ثوق کے حوالے سے لکھ دیااس لئے ان میں کوئی تناقض یا تضاد نہیں سمجھنا چاہیے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار