

Loading content...
جس وقت یہ شاعر ایاس بن عثل طائی رات کو ابن اشعث ملعون کے گھر پہنچا تو وہ دونوں پہلے سے اُس کے انتظار میں تھے، انہوںنے اسے یہاں ٹھہرنے نہیں دیا بلکہ ابن اشعث ملعون نے اسے دو خط دیئے، ایک خط ابن سعد ملعون کا تھا جس کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ تم نے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں پیش کرنا ہے اوردوسرا خط حصین بن نمیر ملعون کے نام تھا کیونکہ اس ملعون نے مدینہ سے آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور اسے حکم تھا کہ نہ تو کوفہ سے کسی کو جانے دینا ہے اورنہ ہی کوفہ میں کسی کو آنے دینا اس لئے اس کے نام ابن اشعث ملعون نے ایک رقعہ لکھا تھاکہ یہ ہمارا اپنا آدمی ہے اسے نہ رو کنا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار