

Loading content...
جس وقت غلام نے آکر اطلاع دی کہ شاعر ایاس بن عثل طائی ملنا چاہتا ہے تو ابن اشعث ملعون نے اشارہ کیا کہ اسے اندر بھیج دو، جس وقت ایاس بن عثل طائی اندر آیا تو اُس وقت ابن سعد ملعون یہ موضوع چلائے بیٹھا تھا کہ شریعت کا حکم ہے کہ اگر کوئی وصیت کرے تو اُس مرنے والے شخص کی وہ آخری وصیت ضرور پوری کرو اورمیں نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی وصیت سن تو لی تھی اوراب اسے پورا کرنا میرے لئے واجب ہے کیونکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہی حکم ہے، اب میں کیا کروں؟ میں مجبور ہوںاورسوچ رہا ہوں کہ کسے اور کیسے بھیجوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار