

Loading content...
وہ غلام واپس اس محل نما عمارت کے اندر چلا گیا اور چلتا ہواایک آراستہ کمرے میں داخل ہوگیا، اس کمرے میں قالین بچھے ہوئے تھے، ان قالینوں کے اوپر کمرے کی دیواروں کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں تکیے رکھے ہوئے تھے جو کہ اکثر خالی تھے مگر مرکزی مسند کے ساتھ جو تکیے لگائے گئے تھے ان کے ساتھ چند روسائے کوفہ بیٹھے تھے اور مرکزی نشست پر محمد بن اشعث ملعون تکیے کی ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا تھا، ان کے سامنے ایک طشت میں سیاہ رنگ کی کھجوریں رکھی تھیںاور ان کے ہاتھوں میں نبیذ (جوکی شراب) کے جام تھے، وہ سب لوگ اس شراب کے ساتھ ساتھ کھجوریں کھانے میں مصروف تھے، اِس ملعون کے بالکل ساتھ والی نشست پر جو شخص بیٹھا ہوا تھا یہ وہ بدنام زمانہ ملعون تھا جسے سب لوگ عمر بن سعد بن ابی وقاص کے نام سے جانتے تھے، یہ ملعون بھی ان لوگوں کے ساتھ مل کر شراب نوشی میں مشغول تھا ، اُس وقت ان کے درمیان کوئی سنجیدہ قسم کا موضوع زیرِ بحث تھاکہ غلام نے آکر بتایا کہ دروازے پر ایاس بن عثل طائی اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار