

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایامائی قمرسلام اللہ علیھا آپ نے جنگ نہیں کرنی کیونکہ شریعت نے عورتوں پر جہاد ساقط کیا ہے ، اس وقت اس ضعیف ماں نے ایمان کی اعلیٰ ترین منزل پر کھڑے ہوکر عرض کیا آقاؐ شریعت جانے اور آپ کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جانیں، ہماراد دین تو آپ کی نصرت تھا یہ عرض کرتے ہی انہوں نے اس ملعون پر حملہ کردیا جس نے ان کے بیٹے کا سر جدا کیا تھا، اکیلی مستور تھیں ضعیفی بھی تھی اور ادھر لاکھوں کی تعداد میں دشمن تھے ظالمین نے ہر طرف سے ہلہ بول دیااور کچھ ہی دیر میںان ظالموں نے اس ضعیف مستور کو بھی وہیں سلا دیا جہاں اس کی بہو اور بیٹا آرام فرما تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار