

Loading content...
اس ملعون نے ایک تحفہ اٹھایا دلہن کے قریب آیا اور دیکھا کہ دلہن سر تاج کے سینے پر سر رکھ کر رونے میں مصرف ہے ،اس ملعون نے دلہن سمجھ کر ایسا شگن کیا جس سے دولہا اور دلہن کا خون مل کر بہنا شروع ہوا،ادھر ان سے کچھ فاصلے پر ضعیف ماں جناب قمرسلام اللہ علیھا کھڑی بہو اور بیٹے کا یہ اندوہ ناک منظر دیکھنے میں مصروف تھیں کہ ایک اور ملعون نے آگے بڑھ کر اُس کے بیٹے کا سر بدن سے جدا کیا اور وہی سر پاک اٹھا کر ضعیف والدہ سلام اللہ علیھا کی طرف اچھال دیا ، ضعیف ماںسلام اللہ علیھا نے سر کو اپنی جھولی میں وصول کیا اور سر کو چوم کر کہا بیٹے ماں تیری شکرگزار ہے کہ تو نے میرے مقدس دودھ کی لاج رکھی ہے، اپنے آقا اور محسن کی نصرت میں جان کا نذرانہ پیش کر کے آپ نے مجھے تمام آلِ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سرخرو اور سربلند کیا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار