

Loading content...
جس وقت ان کا بائیاں ہاتھ شہید ہوا تو پھر ان کی دلہن اپنے مقام پر ٹھہر نہیں سکیں بلکہ انہوں نے اپنے اونٹ پر بندھے ہوئے خیمے کی ایک چوب کھینچی اور لشکر شام میں آگئیں اورانہوں نے اُس خیمے کی چوب(عمود) کے ساتھ اپنے سرتاج کی نصرت میں جنگ کرنے کا ارادہ کیا، جناب وہبعلیہ السلام نے انہیں آواز دی کہ آپ نے جنگ نہیں کرنی مگروہ رک نہیں سکیں بلکہ روتے ہوئے عرض کیا کہ میں اس عالم میں اپنے سہاگ کو دیکھوں کہ وہ اپنے مالک کی نصرت بھی پوری طرح نہ کرپا رہا ہو، اس کے ہاتھ بھی شہید ہو چکے ہوں اور میں اُن کی نصرت نہ کروں تو یہ مالک کے ساتھ بے وفائی ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار