

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ یہ صرف اس کا وعدہ نہیں بلکہ ہمارا بھی وعدہ ہے کہ آپ دونوں مل کر جنت میں داخل ہوں گے ، اُس وقت دلہن نے کہا میرے سرتاج اب دیر نہ کریں اور اپنے آقاؐ کی اِس طرح نصرت کریںکہ آپ کے جسم کا ہر عضو آقا کی نصرت میں قربان ہو جائے ۔ جناب وہبعلیہ السلام نے لشکر شام پر حملہ کیااور ایسی جنگ کی کہ کئی ملاعین کو فی النار کیا ، اسی دوران ان کا بایاں ہاتھ شہید ہوگیا مگر انہوں نے اِس کی پرواہ نہ کی، پھر دائیاں ہاتھ شہید ہوگیا، جس وقت یہ جہادِ میں مصروف تھے اُس وقت جناب قمرسلام اللہ علیھا اور جناب وہبعلیہ السلام کی دلہن دونوں جناب وہبعلیہ السلام کو جوش دلانے میں مصرو ف تھیں اور والدہ باربار کہہ رہی تھیں شاباش میرے لعل! میرے دودھ کی لاج رکھنا، ایسا جہاد کرو کہ آنے والی نسلیں آپ کو بھی یاد رکھیں اور میرے باعزت اور مقدس دو دھ کو بھی یاد رکھیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار