

Loading content...
جناب قمرسلام اللہ علیھا نے کہا بیٹا جو کائنات کی مالک پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کا حق غصب کر سکتے ہیں ان سے ہر ظلم کی امید رکھی جا سکتی ہے، پھرجناب وہبعلیہ السلام عرض کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ تو ایک عظیم لشکر تھا جبکہ یہ تو تنہا ہیں، والدہ نے انہیں جواب دیا کہ ذرا ادھرگنجِ شہداء کی طرف دیکھو کتنے خوبصورت جوان زمین پر سورہے ہیں، یہی تو تھے جو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ تھے، جناب وہب بولے کہ آپ نے تو بتایا تھا کہ ان کے ساتھ پاک پردہ دار بھی تھے، جناب قمرسلام اللہ علیھا نے اپنے چہرے پر ماتم کرتے ہوئے کہا سامنے جو قنات کھڑی ہے اس کے اندر سے جو رونے اور بین کرنے کی آواز آرہی ہے یہ اِس مظلوم کے پاک پردہ داروںکے بین نہیں تو کس کے ہیں، یہ ازل کے پردہ دار ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے یہ پردے کی حد عبور نہیں کرسکتے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار