

Loading content...
اُس وقت ناکہ بندی کرنے والے دستے کے انچارج نے اپنے ایک سپاہی سے کہا کہ تم جاکر جنگ کی تازہ ترین صورت حال معلوم کر کے آئو، اس سپاہی نے گھوڑا دوڑایا، کچھ دیر کے بعد آکر بتایا کہ تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ مظلومیت کے خداوند علیہ الصلوات والسلام کے تمام اصحاب و انصار اور قریبی عزیز و اقارب سب شہید ہو گئے ہیں اور ان کے گھر کے شاید چند افراد باقی ہوں گے اِس ملعون نے اُس سپاہی کو حکم دیا کہ تم اِن کے محمل کے آگے آگے چلتے جائو اور انہیں اِس مقام سے خود عبور کروا دو اور لشکر شام سے کہنا کہ وہ چند منٹ اپنے تیروں کی بارش بند کردیں کیونکہ یہ اہل کتاب ہیں اور اہل کتاب کو نقصان پہنچانے سے ہمیں ہمارادین روکتا ہے اس لئے تم انہیں امن کے ساتھ گزرنے دو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار