

Loading content...
تین محرم کی رات کو اس جوان نے دو اونٹ تیار کئے، ایک اونٹ پر سامانِ سفر باندھا اور دوسرے اونٹ پر محمل کے اندر پردہ داروں کو سوار کیا اور خود ایک گھوڑے پرسوار ہوکرانہوں نے سفر شروع کردیا، یہ بڑے آرام کے ساتھ سفر کرتے رہے ، منزل رہیمیہ کے قریب انہوں نے دس محرم کی رات گزاری، دس محرم کے دن انہوں نے یہاں سے سفر شروع کیا، جس وقت کوفے سے قصر بنی مقاتل کی طرف سفر شروع کیا تو راستے میں انہیں لاتعداد فوجوں کی نقل وحرکت نظر آئی، یہ حیران ہوئے کہ یہ کیا معاملہ ہے،اس وقت یہ دریائے فرات کے مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ سفر کر رہے تھے، جس وقت یہ غاضریہ کی بستی میں پہنچے تو یہاں انہوں نے کسی شخص سے پوچھا کہ مقامِ کربلا معلی کس طرف ہے؟ اس نے بتایا کہ اس بستی کے مغربی طرف ہے ،انہوں نے دریا کا کنارہ چھوڑ دیا اور مغرب کی جانب سفر کرنا شروع کردیا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار