

Loading content...
اِس مستور نے اِس موقعے پر کلمہ نہیں پڑھا، صرف قدم بوسی کی پھر فوراً اپنی بہو کو بلایا اور کہا کہ آپ بھی اپنے اِس محسن شہنشاہ علیہ الصلوات والسلام کی قدم بوسی کر لیں، بہونے بھی قدم بوسی کی، تب شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے، جس وقت اس ضعیف مستور کا بیٹا پانی لے کر واپس آیا تو اس نے اپنے گھر کے سامنے پانی کا چشمہ دیکھا تو حیران رہ گیا کہ میں کہیں کسی غیر جگہ پر تو نہیں پہنچ گیاوہ گھر کے اندر داخل ہوا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ یہ کیا معجزہ ہوگیا ہے، انہوں نے اسے ساری تفصیل کہہ سنائی اورساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ دس محرم کے دن ہم کربلا کے مقام پر آپ کا شدت سے انتظار کریں گے… (R_249)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار