

Loading content...
اُس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے راہوار کو اس مستور کے گھر کی طرف موڑ دیامگر اس کے ساتھ کوئی کلام نہیں فرمایا جس وقت اسکے دروازے کے سامنے پہنچے تو اپنے نیزے کوزمین پر مارا، جونہی نیزہ زمین پر لگا وہاں سے پانی کا ایک چشمہ جاری ہوگیا، جس وقت اِس ضعیف مستور نے یہ منظردیکھا تو اسے پانی بھول گیا اور اس نے فوراً دوڑ کر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے رہوار کی رکاب پر بوسہ دیااور عرض کیا آقا اب تعارف کی ضرورت تو نہیں رہ گئی کہ آپ کی عظمت وشان کیا ہے، مگر آپ کے نام پاک سے آشنا ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہوگیا ہے، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے انہیں اپنے نام سے آگاہ فرمایا، اس مستور نے عرض کیا آقا اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہمارے غریب خانے کو عزت بخشیں تاکہ میرا بیٹا بھی آجائے اور وہ بھی آپ کی زیارت سے مشرف ہوجائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار