

Loading content...
جس وقت اِس ضعیف مستور نے اپنی بہو کی آواز سنی تو یہ کھڑی ہوگئی اورپاک راہوار کے سامنے آ کر عرض کیااے کریم شہنشاہ! میرا ایک ہی بیٹا ہے جو ہمارا واحد کفیل ہے، اسے تمام کام خود کرنے پڑتے ہیں، آج ہمارا پانی ختم ہوگیا ہے اور قریب کے جو کنویں ہیں ان کا پانی بھی خشک ہو چکا ہے، اِس لئے ہم نے اُسے ایک ایسی جگہ سے پانی لینے کے لئے بھیجا ہے جو یہاں سے کافی دور ہے اور اب کافی دیر ہوگئی ہے کہ ہمارے پاس پانی نہیں ہے اور وہ بھی ابھی تک واپس نہیں آیا، اگر آپ مناسب سمجھیں اور آپ کے پاس وافر پانی ہوتو ہمیں کچھ پانی عطا کرتے جائیں، چاہے ایک مشکیزہ ہی کیوں نہ ہو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار