

Loading content...
اِس ضعیفہ کا ایک ہی بیٹا تھاجس کی اس نے24 ذوالحجہ کو شادی کی تھی، آج 28 ذوالحجہ کا دن تھا یعنی کُل پانچ دن پہلے اس کی شادی ہوئی تھی ،یہ محمل اس کے سامنے سے گزرتے رہے اور یہ انہیں گزرتا ہوادیکھتی رہی، اِس نے دیکھا کہ ان محملوں کے بالکل پیچھے ایک گھوڑا سوارہیں جو اپنے سفید رنگ کے گھوڑے پر سوار ہیں، یہ ان کی صورت دیکھ کر حیران رہ گئی اور اپنے آپ سے کہنے لگی کہ یہ تو کوئی اقلیم جاہ وجلال کے شہنشاہ ہیں،ان کا پاک راہوار ابھی اُس ضعیف مستور سے کچھ دور تھا کہ اُس کی بہو کے کمرے سے آواز آئی کہ ماں جی ان مسافروں سے پوچھ لیں اگر ان کے پاس کچھ وافر مقدار میں پانی ہو تو اس میں سے کچھ یہ ہمیں بھی دیتے جائیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار