

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ثعلبیہ کو عبور کیاتوراستے کے کنارے کنارے کئی کچے مکان نظر آئے، یہ راستہ ان مکانوں کے سامنے سے گزرتا ہوا آگے جا رہا تھا،اسی راستے کے کنارے ایک مکان کے دروازے پر ایک مستوربیٹھی تھی جس کا تعلق کلابیہ خاندا ن سے تھا، وہ مسلمان نہیں تھی بلکہ نصرانی تھی، وہ لشکر کو گزرتا ہوا دیکھ رہی تھی اور سوچ بھی رہی تھی کہ خدا جانے یہ کس کی فوج ہوگی؟ مگر اس نے کسی سے پوچھا نہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار