

Loading content...
یہ غلام جس وقت مقتل میں پہنچا تویہاں آ کر اُس نے ایک اور لاش کو بے کفن دیکھا اچانک دور ایک قدرے گہری جگہ پر اس کی نگاہ پڑی اس نے دیکھا کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام فرش زمیں کو عرش بریں کی زینت بنا کر آرام فرما ہیں اور اُن کی لاش اطہر پر بھی کوئی کفن موجود نہیں ہے، غلام کی آنکھوں میں آنسو آگئے، رو تے ہوئے جناب زہیر کو عرض کرتا ہے اے میرے سردار ایک طرف آپ کی لاش بے کفن پڑی ہے اور دوسری طرف آپ کے سردار کی لاش اطہربے کفن نظر آرہی ہے،اب آپ ہی مجھے حکم فرمائیں کہ میں کیا کروں روتے ہوئے عرض کرتا ہے کہ اب آ پ ہی مجھے مشورہ دیں کہ میرے پاس صرف ایک کفن ہے اب میں آپ کو یہ کفن پہناؤں یا آپ کے سردار و آقا کی خدمت میں پیش کروں، آپ جو فیصلہ سنائیں گے مجھے منظور ہوگا مگر یہ بھی یاد رکھنا کہ آپ کے پردہ دار تو آزاد ہیں، انہوں نے مجھے کفن بھی دیا ہے کہ جاکر اپنے سردار کو پہنا آئو، مگر نبی زادیاں صلواة اللہ علیہن تو اِس وقت مجبور ہیں جنہیں کوفی اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں اگر انہیں اجازت مل جاتی تو وہ اپنے پاک بھائیوںکو یوں بے کفن چھوڑ کر ہرگز نہ جاتیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار