

Loading content...
جس وقت نمیری قبیلے کے لوگوں نے جناب زہیرعلیہ السلام کی زوجہ سے بار بار درخواست کی تو اس وقت اپنے خیمے سے معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے جناب زہیر کی بیوی سے فرمایا بہن آپ اپنے قبیلے والوں کے ساتھ چلی جائیںاور ہماری پرواہ نہ کریں ،اگر ہمارا بھی کوئی وارث ہوتا تو ہماری مدد کے لئے آ جاتا لیکن اس بیابان میں شاید شہنشاہِ انبیا صل اللہ علیہ و آلہ وسلمکی پاک بیٹیوں کے ساتھ کسی کا کوئی رشتہ نہیں ہے ،ابھی کچھ ہی دیر میں یہ ظالم جو کچھ ہمارے خیام کے ساتھ کریں گے کم سے کم آپ مصائب کے اس طوفان سے توبچ جائیں گی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار