

Loading content...
میں اِن کی شہادت بیان نہیں کرسکتا، ہاں اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ شامِ غریباں سے کچھ پہلے نمیری یا نماری قبیلہ کے لوگ ابن سعد ملعون کے پاس آئے اور کہا کہ تم نے ہمارا سردار شہید کیا ہے اور ہم نے تمہارے ساتھ مل کر اسے شہید کیا ہے کیونکہ مردوں کے ساتھ مرد لڑتے ہیں،مگر تمہیں علم ہے کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خیام کے ساتھ جناب زہیرعلیہ السلام کا خیمہ لگا ہوا ہے اُس خیمے کے اندر جناب زہیرعلیہ السلام کی زوجہ بھی موجودہیں اور ہمیں یہ خطرہ ہے کہ کوئی بے وارث سمجھ کر ان پر ظلم نہ کرے، اس لئے ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم ان کا خیمہ اکھاڑ کر اپنے خیموں کے ساتھ لگادیں تاکہ ہم اپنے قبیلے کی عزت کی حفاظت کر سکیں، ابن سعد ملعون نے اجازت دی، یہ نمیری لوگ جناب زہیرعلیہ السلام کی زوجہ کو لینے کیلئے پاک خیام کے قریب آئے، انہوں نے آکر کہا کہ آپ ہمارے سردار کی زوجہ ہیں اور ہمارے قبیلے کی عزت ہیں اس لئے آپ ہمارے ساتھ چلیں، ممکن ہے ان بے وارث مستورات صلواة اللہ علیہن کی طرح آپ پر بھی کوئی ظلم کر ے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار