

Loading content...
انہوں نے جنگ شروع کی تو فوجِ شام میں سے دو ملعونوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ یہ جس سمت پر حملہ کرتے ہوئے آرہے ہیں اِس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلاں دو کھجوروں کے درمیان سے گزریں گے اس لئے ہمیں ان کھجوروں کی اوٹ لے کر ان کا انتظار کرنا چاہئے ، جیسے ہی یہ اِن کھجوروں کے درمیان پہنچیں گے تو ایک طرف سے تم نیزے سے حملہ کرنا اور دوسری طرف سے میں تلوار سے حملہ کر دوں گا، جناب زہیر جنگ کرتے ہوئے اِن کھجوروں کے درمیان سے گزرے اُس وقت اِن دونوں ملعونوں نے ایک ہی وقت میں دونوں طرف سے وار کیئے جس کی وجہ سے جناب زہیر کو کسی مجبوری کی وجہ سے زین چھوڑنی پڑ گئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار