

Loading content...
جس وقت انہوں نے اپنے خطبے کا اختتام فرمایا تو اُس وقت جنگ فردہ کا آغاز ہوا، جس میں لشکر شام کے کئی نامی گرامی جوان زمین پر اپنا خون چاٹتے نظر آئے ، جس کی وجہ سے عمر ابن حجاج زبیدی ملعون نے بکواس کی کہ او کوفیو! تمہیں پتہ ہے کہ تم کس کے ساتھ جنگ کر رہے ہو؟ تمہارے سامنے دیکھنے میں ایک محدود لشکر ہے مگر اس لشکر میں سارے ایسے جوان کھڑے ہیں کہ اگر ایک ایک کر کے ان کے ساتھ جنگ کی گئی تو روئے زمین کی ساری خلقت فنا ہو جائے گی اور ان کا کوئی ایک جوان بھی شہید نہیں ہو گا، اس لئے جنگی اصولوں کو چھوڑو اور ان پر یکبار گی حملہ کرو، یہ سن کر عمر ابن سعد ملعون نے حکم دیا کہ سب مل کر تیروں اور پتھروں کی بارش کردو، اُس وقت جناب زہیر اور جناب حر بن یزید ریاحیسلام اللہ علیھانے مشورہ کیا کہ ہم دونوں ایک ساتھ مل کر چومُکھی جنگ کریں گے، لشکر شام نے جنگ کے تمام اصول فراموش کرتے ہوئے پاک لشکر پر حملہ کر دیا، اس حملے کو صاحبانِ مقتلحملہ اولیٰ کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار