

Loading content...
علی بن حنظلہ شبامی اور کثیر بن عبداللہ شعبی جو جناب زہیر بن قین کا قاتل تھا یہ دونوںملعون روایت کرتے ہیں کہ جس وقت دونوں صفیں آمنے سامنے آگئیں تو ہم نے دیکھا کہ جناب زہیر ابن قین النماری آلات ِ جنگ کے ساتھ آراستہ ہو کر،تلوار کمر کے ساتھ لگا کر زرہ اور خود کو جسم پر موزوں کر کے اپنے تنومند گھوڑے پر سوار ہو کر میدان میں آئے، ان کا گھوڑا جوش کی وجہ سے اپنی لگام کی کڑیاں چبا رہا تھا، جس وقت یہ میدان میں آئے تو انہوں نے بلند آواز میں ایک تقریر شروع کی جس کی وجہ سے پورے لشکر کوفہ و شام پر ایک سکتہ طاری ہوگیا، اس خطبے میں انہوں نے پوری طرح حجت تمام کی اور ظالمین کے سوا لوں کے جواب دیئے، زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے حقوق بیان فرمائے اور حقوق العباد کا ذکر کیا، وعظ ونصیحت فرمائی، اخلاقی وشرعی قوانین کو کوٹ (Quote) کیا، اور عبرت دلوائی،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار