

Loading content...
جس وقت قصر بنی مقاتل کے مقام پر پہنچے جو کربلا معلی کے قریب ہے وہاں جناب زہیر بن قینعلیہ السلام نے عرض کیا تھا کہ آقا یہاں سے کربلا معلی بہت قریب ہے ،ہم شام کے راستے کو چھوڑ کر اگر مغرب کی طرف رخ کرلیں تو مناسب ہوگا کیونکہ وہاں اگر ان ملعونوں کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہمارے لئے فتح حاصل کرنا آسان ہوگا، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے کربلا معلی کا نام سن کر فرمایا ہاں یہی ہماری منزلِ مقصود ہے، اس کے بعدجناب زہیر کی نگاہ دوبارہ جس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پر پڑی تو دیکھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار