

Loading content...
جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام مقام ذوحسم پر پہنچے جو شیراف سے بھی آگے ہے تو وہاں آپ نے دنیا کی بے ثباتی پر ایک خطبہ انشا فرمایا، اس وقت جناب زہیر بن قینعلیہ السلام نے سمجھا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام ہمیں موت اور شہادت کی خبر دے رہے ہیں،اُس وقت یہ اپنے مقام پر کھڑے ہوگئے اور عرض کیا آقا اب ہم ایمان کے اُس درجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اب ہمیں آپ کی نصرت میں اگر ابدی موت نصیب ہو اور آپ کو چھوڑنے پر ابدی زندگی مع جنت ملے تو پھر بھی ہم اُس ابدی جنت کو قدم کی ٹھوکر مارکر آپ کی نصرت کریں گے، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار