

Loading content...
اُس وقت ان کے غلام خیام اکھاڑنے میں مصروف ہوگئے اور یہ تلوارکو کمر کے ساتھ آراستہ کر کے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی طرف روانہ ہوگئے، جس وقت یہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے خیمۂ اطہر کے قریب پہنچے تو انہوں نے شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کو خیمے کے دروازے پر اپنا منتظر پایا،انہیں آتا ہوا دیکھ کر شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے مرحبا فرمایا پھر انہیں خیمۂ اطہرکے اندر لے گئے، یہاں شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام انہیں دیکھ کر مسکرائے، یہ اس وقت تک کھڑے رہے جب تک کہ انہیں بیٹھنے کا حکم نہیں ملا ،شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ ہم نے آپ کو اپنی نصرت کی دعوت دینی تھی جس کے لئے آپ کو بلایا ہے ، اگر آپ قبول کر لیں تو اس میںآپ ہی کی بھلائی ہے،انہوں نے عرض کیا آقا میں تو ایک سودا کرنے کیلئے آیا ہوں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار