

Loading content...
پھر انہوں نے فرازی لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمہیں علم ہونا چاہیے کہ ہم نے اپنی زوجہ کو طلاق دے دی ہے، آج کے بعد یہ ہم سے آزاد ہیں، آپ انہیں ان کے خاندان میں پہنچا دینا کیونکہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو لبیک کہنے کا مطلب ہے اپنی گردن کو زیر شمشیر رکھ دینا، ہمارے اس سفر کا انجام موت ہے، اس لئے میں اپنی بیوی کو پہلے ہی آزاد کر رہا ہوں تاکہ میرے راہِ عشق کے سفر میں وہ حائل نہ رہیں، یہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد جس کے ساتھ چاہیں شادی کر لیں، میں نے انہیں آزاد کر دیا ہے، اُس وقت تمام ساتھیوں نے پوچھا کہ آپ میں اچانک یہ تبدیلی کیوںآگئی ہے؟ انہوں نے مسکرا تے ہوئے جواب دیا کہ جس وقت ہم آذربائیجان کی جنگ میں بلن جبر کے مقام پر جنگ میں مصروف تھے تو ہمارے ساتھ اپنے وقت کے بہت بڑے عالم وصاحب مکاشفہ جناب سلیمان بن ربیع الباہلی بھی موجود تھے اُس وقت میں سالارِ لشکر تھا اور جب ہمیں فتح پر فتح حاصل ہوئی تو میں نے فتح کے نشے میں مخمور ہوکر کہا کہ میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ مجھے فتح پر فتح حاصل ہو رہی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار